News Details
News Details
News Details
Circular
محترم والدین، السلام علیکم!
ہم سب سے پہلے اُن 60 فیصد والدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو باقاعدگی سے اسکول کی فیس ادا کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمارے ساتھ مخلصانہ تعاون کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
تاہم یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ عرض کی جا رہی ہے کہ تقریباً 40 فیصد والدین کے ذمے اب تک اسکول کی کافی بڑی رقم واجب الادا ہے۔ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود فیس کی عدم ادائیگی ادارے کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر رہی ہے۔
مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض نادہندہ والدین نہ صرف فیس کی ادائیگی میں غیر سنجیدہ ہیں بلکہ اسکول میں نامناسب رویہ، بدتمیزی اور دھمکی آمیز زبان کا استعمال بھی کرتے ہیں، جو تعلیمی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔
لہٰذا اسکول انتظامیہ نے مجبوراً قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واجب الادا رقوم کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ تمام عدالتی اخراجات متعلقہ والدین پر لاگو ہوں گے۔
**آخری موقع:** تمام نادہندہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی مکمل واجب الادا فیس **ہفتہ، 12 جولائی 2025** تک ادا کر دیں۔ بصورت دیگر، سالانہ امتحانات (جو اکتوبر میں ہوں گے) کے بعد ان کے بچوں کا اسکول میں داخلہ جاری نہیں رکھا جائے گا۔
ایسے والدین سے درخواست ہے کہ وہ وقت پر اپنے واجبات کلیئر کریں، یا اکتوبر کے بعد بچوں کا **ڈسچارج سرٹیفیکیٹ (DC)** حاصل کریں۔
ہماری آپ سے گزارش ہے کہ اسکول کے تعلیمی ماحول اور بچوں کے مستقبل کے لیے تعاون جاری رکھی