News Details
News Details
News Details
والدین کے نام اہم پیغام
والدین کے نام اہم پیغام
بہت دکھ اور فکر کے ساتھ ہم آپ سے مخاطب ہیں۔
آپ صرف والدین نہیں بلکہ اپنے بچوں کے پہلے استاد بھی ہیں۔ جب تک بچے بالغ نہیں ہوتے وہ آپ کی اندھی تقلید کرتے ہیں۔ آپ کا کردار، آپ کے اعمال اور آپ کے فیصلے ہی ان کی شخصیت بناتے ہیں۔ آپ کے اسلامی کردار کی جھلک لازماً ان میں نظر آتی ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود کچھ والدین اپنی اسلامی شناخت (ظاہری شکل) پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ اپنے بیٹوں کو غیر اسلامی بالوں کے انداز کی ترغیب دینا معمولی بات نہیں۔ یہ نہ صرف سنتِ رسول اللہ ﷺ سے دوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اسکول کے دیگر طلبہ پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
واضح طور پر سمجھ لیا جائے:اسکول میں ہماری سب سے پہلی ترجیح اخلاقی اور اسلامی تعلیم ہے تاکہ ہمارے بچے اچھے شہری اور عملی مسلمان بنیں۔ اس کے بعد دنیاوی تعلیم آتی ہے۔
اسی طرح، شور مچانا، آواز بلند کرنا یا چیئرمین کے ساتھ بدتمیزی کرنا ۔ برے القاب دینا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بلکہ یہ آپ کے اصل کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ سنجیدگی سے غور کریں، خود کو درست کریں اور ان اقدار کے مطابق چلیں جن کی آپ اپنےبچوں سے توقع رکھتے ہیں۔
اسکول انتظامیہ